hero-header

یونانی تنظیم برائے روزگار، OAED ، جسے اب DYPA (ΔΥΠΑ) کا نام دیا گیا ہے ، یونان میں مکمل طور پر اندراج شدہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور تسلیم شدہ مہاجرین کو بے روزگاری کارڈ جاری کرتا ہے۔

کون بے روزگاری کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔

آپ بے روزگاری کارڈ حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ ہیں:

  • مکمل طور پر اندراج شدہ سیاسی پناہ کا متلاشی، عارضی تحفظ کا فائدہ اٹھانے والا، ایک تسلیم شدہ پناہ گزین یا ذیلی تحفظ کا فائدہ اٹھانے والا
  • 15 سے 74 سال کی عمر میں
  • بے روزگار اور سرگرمی سے نوکری کی تلاش میں
  • DYPA کی (OAED) رجسٹری میں بے روزگار کے طور پر اندراج شدہ (ذیل میں رجسٹر کرنے کا طریقہ دیکھیں)۔
  • کسی قسم کا طالب علم نہیں۔

اگر آپ ان معیارات پر پورا اترتے ہیں، تو اپنے قریبی DYPA (OAED) کے دفتر میں جائیں اور لائیں:

DYPA (OAED) میں رجسٹریشن ای سروسز کے ذریعے آن لائن ہے۔ ای-سروسز تک رسائی آپ کے TAXISnet کوڈز کے ساتھ DYPA (OAED) دفاتر میں ذاتی طور پر جائے بغیر کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کا ماضی میں OAED میں اندراج ہوچکا ہے، تو اپنے TAXISnet کوڈز اور AMKA استعما ل کرکے DYPA (OAED) سسٹم سےآپ کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر آپ کا کبھی اندراج نہیں ہوا ہے تو آپ کو اپنی ذاتی معلومات کے ساتھ ایک فارم بھرنا ہوگا۔

یہاں آپ کو رجسٹریشن شروع کرنے کا لنک مل سکتا ہے ("ΕΙΣΟΔΟΣ ΧΡΗΣΤΗ ΣΤΟ ΣΥΣΤΗΜΑ"پر کلک کریں)۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے، آپ کے پاس اپنی ذاتی معلومات کو پُر کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات ہونے چاہئیں۔ بدقسمتی سے، پوری DYPA (OAED) سائٹ اور طریقہ کار صرف یونانی زبان میں ہے۔ لہذا آپ کو کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوگی جویونانی پڑھ سکتا ہو اور آپ کی مدد کر سکے ۔

OAED

بے روزگاری کارڈ کیا فراہم کرتا ہے۔

بے روزگاری کارڈ آپ کو درج ذیل تک رسائی فراہم کرتا ہے:

  • شہروں میں مفت ذرائع آمدورفت
  • عجائب گھروںاور ثقافتی مراکز تک مفت رسائی
  • پیشہ ورانہ تربیت (یونانی میں)
  • دیگر فوائد میں سماجی یکجہتی آمدن کی ادائیگیاں اور مالی معاونت شامل ہے تاکہ آپ کو مکان کرایہ پر لینے یا یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی میں مدد ملے اگر آپ خصوصی شرائط کو پورا کرتے ہیں، جو ہر فائدے کے لیے مختلف ہیں۔ اس لیےقریبی DYPA (OAED) کے دفتر سے پوچھنا بہتر ہوگا۔

oaed-1

آپ کو اپنا بے روزگاری کارڈ ملنے کے بعد کیا ہوتا ہے۔

اس آن لائن پلیٹ فارم پر سائن اپ کرنے اور کارڈ کی توثیق کرنے کے لیے DYPA (OAED) افسران آپ کو رسائی کوڈز دیں گے (ایک کلیدی نمبر جسے یونانی میں” klidarithmos “کہا جاتا ہے)۔

ہر دفعہ جب آپ چاہیں آپ کو اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے:

  • اپنے کارڈ کی تجدید کریں (آپ کو یہ ہر تین ماہ بعد اور آپ کے کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم 5 کام کے دنوں میں کرنا چاہیے۔)
  • ایک ماہانہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں جس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ کا کارڈ درست ہے (مفت ذرائع آمدورفت حاصل کرنے کے لیے آپ کو اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔)

جب بھی آپ عوامی ذرائع آمدورفت کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو موجودہ مہینے کے لیے اپنا بے روزگاری کارڈ اور سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔

mceclip0.png

 

بے روزگاری کارڈ کی تجدید (OAED)

آپ اپنے بے روزگاری کارڈ کی تجدید صرف درج ذیل طریقوں سے کر سکتے ہیں۔

شہریوں کی سہولت کے مراکز (KEP) میں تجدید

KEP کے ذریعے بے روزگاری کارڈ کی تجدید کے ساتھ ساتھ رعایتی یا بے روزگاری کے تمام سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے، آپ کو ذاتی طور پر جانا ہوگا، اور آپ کے پاس درج ذیل چیزیں ہونی چاہئیں:

  • آپ کے پاس DYPA (OAED) کوڈز ہونے چاہئیں۔
  • آپ کا بے روزگاری کارڈ۔
  • آپ کے ٹیکس نمبر یا AFM کی ایک کاپی
  • آپ کے سوشل سیکورٹی نمبر (AMKA) کی ایک کاپی
  • آپ کا رجسٹریشن کارڈ یا آپ کا رہائشی اجازت نامہ
  • شناخت کا ثبوت (کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیور کا لائسنس)

صرف طے شدہ ملاقات کے ساتھ KEP دفاتر تشریف لائیں۔

OAED بے روزگاری کارڈ کی آن لائن تجدید

  1. DIPA (OAED) پورٹل پر جانے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
  2. چہرے اور لفظ" LOGIN" کے ساتھ تصویر (اوپر دائیں) پر کلک کریں۔
  3. اگلے صفحے پر، دائیں جانب" صارف لاگ ان" پر کلک کریں (Είσοδος Χρήστη στο σύστημα)۔ Διαδικασία ανανέωσης δελτίου ανεργίας ΟΑΕΔ μέσω ίντερνετ
  4. اپنے OAED لاگ ان کی تفصیلات درج کریں، یعنی" صارف کا نام" ( χρήστηΟνομασία ) اور" پاس ورڈ"( Συνθηματικό) متعلقہ فیلڈز میں۔

  5. سائن ان" پر کلک کریں(ΕίσοδοςΔιαδικασία ανανέωσης δελτίου ανεργίας ΟΑΕΔ μέσω ίντερνετ

  6. لاگ ان کرنے کے بعد، تجدید کے وقت کے نیچے" ابھی تجدید کریں"( Ανανέωση τώρα ) تلاش کریں اور کلک کریں۔ اگر آپشن موجود نہیں ہے، تو شاید یہ تجدید کرنے کا وقت نہیں ہے، یا آپ نے اسے کرنے میں بہت دیر کر دی ہے، اور آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ Διαδικασία ανανέωσης δελτίου ανεργίας ΟΑΕΔ μέσω ίντερνετ
  7. نئے صفحہ پر، "ہاں" کو چیک کریں( Ναι ) یہ ڈبہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے درج شرائط و ضوابط کو پڑھا اور قبول کر لیا ہے۔"
  8. پھر اوپر دائیں آپشن" بے روزگاری کارڈ کی تجدید"( Ανανέωση του Δελτίου Ανεργίας ) پر کلک کریں۔ Διαδικασία ανανέωσης δελτίου ανεργίας ΟΑΕΔ μέσω ίντερνετ
  9. ظاہر ہونے والے ڈبے میں اپنی کارروائی کی تصدیق کرنے کے لیے"OK "پر کلک کریں۔ Διαδικασία ανανέωσης δελτίου ανεργίας ΟΑΕΔ μέσω ίντερνετ
  10. ایک اطلاع جس میں کہا گیا ہے کہ" آپ کے بے روزگاری کارڈ کی تجدید کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ آپ اپنی تجدید کی رسید پرنٹ کر سکتے ہیں"۔( Η ανανέωση του Δελτίου Ανεργίας σας, ολοκληρώθηκε με επιτυχία. ης ) آپ کی سکرین پر ظاہر ہوگا۔

 

اگر میں یونانی زبان نہیں جانتا ہوں تو کیا ہوگا؟

کسی ایسے شخص سے پوچھیں جو یونانی زبان جانتا ہےوہ پہلی بار DYPA (OAED) پلیٹ فارم استعمال کرنے میں آپ کی مدد کرے۔

ایک بار جب آپ سائن اپ کرتے ہیں، آپ کو ایک صارف نام اور پاس ورڈ ملتا ہے۔ آپ اسے ہر بار سائن ان کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جب آپ کو اپنے کارڈ کی تجدید اور اپنا ماہانہ سرٹیفکیٹ پرنٹ کرنا ہو۔

اگر آپ یہ کام خود نہیں کر سکتے یا آپ کے پاس پرنٹر تک رسائی نہیں ہے، تو قریبی KEP (;ΚΕΠ,; یونانی میں)، یونانی شہری خدمت مرکز کے افسران آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ KEP آپ کی مدد کرنے کے لیے، آپ کے پاس DYPA (OAED) کوڈز ہونے چاہئیں۔

ہفتے کے دن صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان تشریف لائیں (آپ کوطے شدہ ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔)

لائیں: