کیا آپ کار یا موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
آپ کو ضرورت پڑے گی:
- کم از کم 185 دن پہلے جاری کردہ ایک کارآمد رہائشی اجازت نامہ. اپنے ڈرائیونگ اسکول سے پوچھیں آیاکہ آپ 185دن سے پہلے اسباق شروع کر سکتے ہیں یا نہیں.
- ایک AFM نمبر۔
مجھے اور کیا چاہیے؟
آپ کو چاہیے:
- ڈرائیونگ اسکول تلاش کریں۔ یونانی شہروں میں بہت سے ڈرائیونگ سکول ہیں۔ آپ کا ڈرائیونگ اسکول ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے پورے عمل میں آپ کو مشورہ دینے کے قابل ہونا چاہیے۔ زیادہ تر ڈرائیونگ اسکول آپ کے ساتھ یونانی یا انگریزی میں بات کر سکتے ہیں۔
آپ کے ڈرائیونگ اسکول میں، آپ کو کم از کم 20 کلاس روم اسباق اور 20 ڈرائیونگ اسباق لینے ہوں گے۔ کورس کے اختتام پر، آپ کو کمپیوٹر پر ایک ٹیسٹ، ایک زبانی امتحان اور ایک عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ کمپیوٹر پر ٹیسٹ انگریزی میں لیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنا زبانی امتحان اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ یونانی میں دیں گے۔
- ڈاکٹر کا نوٹ حاصل کریں۔ آپ کو آنکھوں کے ڈاکٹر اور جنرل پریکٹس کے ڈاکٹر سے ;صحت کا ثبوت; فارم حاصل کرنا چاہیے۔
ان ڈاکٹروں کا انتخاب وزارت ٹرانسپورٹ کی فہرست سے ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر کی تلاش کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اپنے ڈرائیونگ اسکول سے پوچھیں۔
اگر آپ کے پاس انشورنس ہے، تو یہ آپ کے ڈاکٹر کے امتحانات کی ادائیگی کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس انشورنس نہیں ہے، تو آپ کو ہر ڈاکٹر کی ملاقات کے لیے €10 ادا کرنا ہوں گے۔
- حکومت کو ادا ئیگی کریں۔ اپنا AFM نمبر استعمال کرتے ہوئے، آپ کو یونانی حکومت کو €50، €30 اور €18 کے ڈپازٹ ادا کرنا ہوں گے۔ آپ کو یہ تینوں ڈپازٹس سٹیزن سروس سینٹر، یا KEP میں ادا کرنے چاہئیں۔ اپنے قریب ترین KEP کو یہاں تلاش کریں ۔
- ٹیسٹوں کی ادائیگی کریں۔ ٹیسٹ لینے سے پہلے، آپ کو زبانی اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے €20 ادا کرنا ہوں گے۔
- چار رنگی، پاسپورٹ سائز تصاویر حاصل کریں۔