طبی اپائنٹمنٹس کے لیے eRantevou سسٹم پر جانا بلکل آسان ہے، لیکن یہ صرف یونانی میں ہے۔ ہم نے آپ کو پبلک ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز اور مقامی کلینکس میں طبی اپائنٹمنٹ بک کروانے میں مدد کرنے کے لیے اقدامات مرتب کیے ہیں۔
آپ کوضرورت پڑے گی:
- ٹیکسی نیٹ Taxisnetکی اسناد۔
- سوشل انشورنس نمبر (AMKA) یا آپ کے منحصر خاندان کے رکن کا AMKA۔
مرحلہ وار گائیڈ:
- IDIKA آن لائن پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے کلک کریں۔
- ";Εισοδος με Taxisnet" لیبل والے "نیلے بٹن" پر کلک کریں۔
- فراہم کردہ فیلڈز میں اپنا صارف نام (1) اور پاس ورڈ (2) درج کریں۔
- "εξουσιοδοτηση" کو منتخب کریں۔
- اپنا ΑΜΚΑ (ذاتی صحت نمبر) شامل کریں۔
- "Επιβεβαιωση" پر کلک کر کے اپنے ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کریں۔
- "ΝΕΟ ΡΑΝΤΕΒΟΥ"پر کلک کریں۔
- ایک ترجیحی مدت کا انتخاب کریں (ایک وسیع رینج سے مزید اختیارات حاصل ہوتے ہیں)۔ "Δημοσιες Δομες"کا انتخاب کریں۔
- پھر مطلوبہ پیشہ منتخب کریں۔ اگر آپ کو یونانی میں پیشے کے نام کی شناخت میں مدد کی ضرورت ہے، اس لیے کہ فہرست یونانی میں ہے، براہ کرم ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
- دستیاب اپوائنٹمنٹ دیکھیں (آپ سرمئی رنگ کا انتخاب نہیں کر سکتے کیونکہ وہ پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں۔ آپ کھلی جگہوں کے لیے صرف سبز، پیلا، یا نارنجی منتخب کر سکتے ہیں)۔
- ہسپتال کا انتخاب کریں۔
- اپنے مطلوبہ ٹائم سلاٹ پر کلک کریں۔
- "+" پر کلک کرکے تصدیق کریں۔
کسی بھی سوال یا مدد کے لیے، بلا جھجھک ہمیں میسج کریں ۔ میسنجر یا واٹس ایپ پر
ڈیوٹی پر ہسپتال
ڈیوٹی پر ہسپتال تلاش کرنے کے لیے، ان اقدامات پر عمل کریں:
- کلک کریں صفحہ پر جو ڈیوٹی پر موجود ہسپتالوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
- ویب سائٹ لوڈ ہونے کے بعد، انگریزی کو اپنی ترجیحی زبان کے طور پر منتخب کریں اگر یہ پہلے سے منتخب نہیں ہے۔
- دستیاب آپشنز میں سے اپنا مقام منتخب کریں۔
- اس کے بعد، آپ فراہم کردہ فہرست میں سے اس کو منتخب کرکے فوری طبی خدمات کی قسم بتا سکتے ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو امراض نسواں یا امراض جلد کی خدمات درکار ہیں، تو متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں۔ اگر آپ دستیاب تمام خدمات کو دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ فہرست سے"تمام خدمات" کو منتخب کر سکتے ہیں۔
- آپ کے انتخاب کرنے کے بعد، ویب سائٹ نتائج دکھائے گی۔ آپ ہسپتال کا نام، اس کا پتہ، اور رابطے کی معلومات (جیسے کال سینٹر نمبر)، نیز اس دن کی تاریخیں اور اوقات دیکھیں گے جب ہسپتال خدمات فراہم کر رہا ہے۔ مزید برآں، آپ اس ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کی قسم کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
ان اقدامات پر عمل کرنے سے، آپ اپنے مطلوبہ مقام پر ڈیوٹی پر موجود ہسپتالوں کو تلاش کر سکیں گے اور ان کی دستیابی اور ان کی پیش کردہ خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو، براہ کرم ایک پیغام بھیجیں Refugee.Info فیس بک پیج پر۔